ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی کی اسٹالن کو ڈی ایم کا صدر بننے کی مبارکباد

راہل گاندھی کی اسٹالن کو ڈی ایم کا صدر بننے کی مبارکباد

Wed, 29 Aug 2018 12:38:41    S.O. News Service

نئی دہلی،29اگست ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کانگریس صدر راہل گاندھی نے ایم کے اسٹالن کو تمل ناڈو کی دراوڑ منیتر کژگم پارٹی کا صدر بننے پر مبارکباد دی ہے۔ پارٹی کی جنرل کونسل کی میٹنگ میں منگل کے روز یہ فیصلہ لیا گیا۔

راہل گاندھی نے منگل کو ٹویٹ کر کہا کہ ایم کے اسٹالن کو ڈی ایم کا صدر منتخب کئے جانے پر مبارکباد۔ سیاسی زندگی کے نئے باب کی شروعات خوشیوں سے بھری ہوئی ہو ۔اس سے پہلے کانگریس لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے پیرکے روز ٹویٹ کرکے اسٹالن کو مبارک باد دی۔

انہوں نے لکھا، "میں بہت خوش ہوں۔ ایم کے اسٹالن کو ڈی ایم کے صدر منتخب کئے جانے کے لئے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قابل ذکر ہے کہ 65 سال کے ایم کے اسٹالن کو ان کے والد اور آنجہانی لیڈر ایم کرواندھی کی جگہ پارٹی کے نئے سربراہ کے طور پر صدر منتخب کیا گیا ہے۔ 2016 میں تمل ناڈو اسمبلی کے انتخابات میں اسٹالن نے سرگرم رول ادا کیاتھا۔ 2017 میں کروناندھی کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں ایگزیٹیو بنایا گیا تھا۔ 


Share: